• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس لبنان کے ساتھ کھڑا ہے، حمایت جاری رکھے گا، میکرون

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے لبنان کے لیے فرانس کی حمایت کا اعادہ کیا۔فرانسیسی صدر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے لبنان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شیڈول ہے۔ایمانیول میکرون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی صورتحال فرانس کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
یورپ سے سے مزید