• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکفیڈ کے لاپتہ شخص ہارون احمد کی لاش دریا سے برآمد

ا ویک فیلڈ (زاہدانور مرزا) ویکفیڈ کے لاپتہ شخص ہارون احمد کی لاش مقامی دریا سے برآمد کر لی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 35سالہ ہارون احمد کی گمشدگی کی اطلاع (منگل کی شام 24ستمبر) کو ویسٹ یارکشائر پولیس کو دی گئی ویسٹ یارکشائر پویس نے بدھ کی صبح نیل فاکس وے کے قریب دریائے کالڈر سے لاش برآمد کر لی ہے ۔ویسٹ یارکشائر پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہارون احمد کی گمشدگی کی تحقیقات کرنے والی پولیس کو ایک مرد کی لاش ملی ہے۔ لاش ویک فیلڈ میں نیل فاکس وے کے قریب، گزشتہ روز (بدھ) کی صبح دریائے کالڈر سے ملی تھی۔ اس سلسلے میں ہارون کے گھر والوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ہارون احمد کی موت کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے، لیکن اس وقت اسے مشکوک نہیں سمجھا جا رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید