• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلا واندرلین نے’’وال سٹریٹ‘‘ بلڈنگ میں گھنٹی بجا کر کاروباری دن کا آغاز کیا

برسلز (نمائندہ جنگ) یورپین کمیشن کی صدر ارسلاواندرلین نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران معروف وال سٹریٹ بلڈنگ میں گھنٹی بجا کر کاروباری دن کا آغاز کیا۔ اس موقع کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’’یہ وال سٹریٹ کی مشہور گھنٹی ہے، ایک ایسے ادارے کی علامت جو 1792سے امریکی اقتصادی ترقی کو طاقت دے رہا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ یورپ بھی اپنے کاروباروں کو مالیاتی مواقع فراہم کرنے کیلئے اپنے طاقتور ماڈل پر کام کر رہا ہے، ہم اسے بچت اور سرمایہ کاری یونین کہتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید