• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی، نجی سیکورٹی کمپنی سے چرایا گیا اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے نجی سیکورٹی کمپنی سے چرایا گیا اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یوسف گوٹھ بس اسٹاپ حب ریور روڈ ڈسٹرک کیماڑی کے علاقے میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان محمد ولد اکبر کو غیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتار کر کے 5شارٹ گن ، 3 رائفل اور 2 پستول 30 بور برآمد کرلئے ،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے برآمدہ اسلحہ گذشتہ برس ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چرایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گذری میں درج کیا گیا تھا،ملزم کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے اور وہ کراچی میں مختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور گارڈ ملازمت کر چکا ہے، سی ٹی حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش کی روشنی میں مزید 14 کے قریب مختلف اقسام کے اسلحہ کی برآمدگی کے لئے لانڈھی اور قائد آباد کے علاقوں میں ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید