• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک

کراچی ( نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8خوارجی دہشتگرد ہلاک، صوابی میں پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں رکھے بارودی مواد کے دھماکے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق اور17افراد زخمی ہوگئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے 8دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں ہمارا فخر ہیں اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے خوارجی دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید