• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں میں اختلافات سےملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلافات سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے،دنیا بھر میں یہ تاثر جنم لے رہا ہے کہ ججز سیاسی بنیاد پر تقسیم کا شکار ہیں،عوامی سطح پر جس طرح ان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں وہ افسوس ناک ہے،سیاسی مقدمات سے متعلق آپس میں لڑائیوں کی بجائے سپریم کورٹ کے جج اس نکتہ پر سر جوڑ کر اس کا مثبت حل تلاش کریں،پاکستان میں انصاف کے نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ ہر شخص کو سستا اور فوری انصاف مہیا کیا جا سکے اور جو پاکستان کی عدلیہ کی ریپوٹیشن ہے اُسے بہتر بنایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید