• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کااخراج، بچوں اور خواتین سمیت 37 افراد بے ہوش

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنیاری تھانے کی حدود میں ہالاناکہ بائی پاس پرواسا کے فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کااخراج بچوں اور خواتین سمیت 37 افراد بے ہوش ہوگئے‘ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ‘ ڈپٹی کمشنر‘ میئر حیدرآباد‘ اراکین اسمبلی بھی سول اسپتال پہنچ گئے۔ ایمرجنسی ریسکو سروس کے عملے کا کہناہے کہ زہریلی گیس کااخراج کلورین گیس کے سلینڈر کی لیکیج کے باعث ہوا ‘سلینڈر کو جاءحادثہ سے منتقل کردیاگیا ۔ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ متاثرہ بچوں سمیت 29افراد سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید