• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم اقلیتی ووٹ کے ذریعے قبول نہیں ہوگی، سردارعبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکٹری جنرل اور جی ڈی اے کہ سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اس وقت نصف سے زیادہ پارلیمنٹ آئین میں تبدیلی کے حق میں نہیں ہے، آئین میں ترامیم اگر اقلیتی ووٹ یا آئین شکنی کے زریعے کی گئیں تو قابل قبول نہیں ہوں گی، حکومت وقت کو چاہیے کہ عدالت عظمیٰ کے کام میں رخنہ نہ ڈالے اور تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں با اختیار کام کرنے دیا جائے ،اگر سپریم کورٹ کی اکثریتی بنچ کوئی فیصلہ دیتی ہے اور حکومت اسے غیرآئینی سمجھتی ہے، تب بھی اس فیصلے کی تشریح کا حق صرف سپریم کورٹ کو ہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید