• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز کو ایس پی عمرکوٹ کی موجودگی میں ڈی آئی جی میرپورخاص کے حوالے کیا، ریڈر کا انکشاف

عمرکوٹ (رپورٹ:گل حسن آریسر) ایس پی پولیس عمرکوٹ کے ریڈر نےتحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول ڈاکٹر شاہنواز کو ایس پی عمرکوٹ کی موجودگی میں ڈی آئی جی میرپور خاص کی ٹیم کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق،ایس پی عمرکوٹ آصف رضا کے حکم پر میں نے ڈاکٹر شاہنوازکنبھر کو کراچی سے بازیاب کراکے عمرکوٹ لا رہا تھا کہ وائیرلیس پر اطلاع دی گئی کہ توہین رسالت کے ملزم ڈاکٹر شاہنواز کو ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکاٹی کی ٹیم کے پاس پیش کرو ۔اس اطلاع کے بعد میں نےڈاکٹر شاہنواز کو ایس پی عمرکوٹ آصف رضا کی موجودگی میں ڈی آئی جی پولیس ٹیم میرپور خاص کے حوالے کیا ۔واضح رہے کہ ضلع سے باہر صرف سی آئی اے پولیس کو کسی کو گرفتار کرنے یا انویسٹیگیشن کرنے کا اختیار حاصل ہے ،تو پھر ایس پی عمرکوٹ کے ریڈر ملزم کو ضلع سے باہر کس طرح گرفتارکر سکتا ہے ،یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایس پی پولیس عمرکوٹ کے ریڈر ستار سموں نے تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھرپارکر کے ایس پی شبیر سیٹھار کے پاس اپنا بیان قلمبند کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید