• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں شدید جھڑپیں جاری، مقتولین کی تعداد 36 ہوگئی

کرم (نیوز ایجنسی )ضلع کرم میں قبائل کے مابین جاری جھڑپوں میں اب تک 36 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 

جھڑپوں کے باعث آمد و رفت کے راستے اور تعلیمی ادارے بند بھی ہیں۔

پولیس اوراسپتال ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں گذشتہ ہفتے دوگھرانوں کے مابین مورچوں کی تعمیر پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا لیکن بروقت فائر بندی نہ ہونے کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں پیواڑ، تری منگل ، کنج علیزئی ، مقبل پاڑہ چمکنی ،کڑمان، صدہ بالش خیل سنگینہ اور خارکلی کے علاقوں میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جوچھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید