• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر نیشنل بینک کا نام ECL میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 54ارب روپے کے قرضے جاری کرنے اور قرض واپسی کی تاریخ بڑھانے کے الزام میں نیشنل بینک کے سابق صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو 54 ارب روپے کے قرضے جاری کرنے اور قرض واپسی کی تاریخ بڑھانے کے الزام میںُ نیشنل بینک کے سابق صدر کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل محسن قادر شہوانی نے کہا کہ سید اقبال اشرف 2014 سے 2017 تک نیشنل بینک کے صدر رہے۔ ان کے دور میں نہ غلط قرض دیا گیا نہ ہی کمپنی کو ڈیفالٹ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید