• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد عظیم علوی سائٹ ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سالانہ انتخات برائے2024-26میں احمد عظیم علوی بلامقابلہ صدر جبکہ خالد ریاض سینئر نائب اور محمد ریاض ڈھیڈھی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ کی زیر صدارت 60 ویں سالانہ اجلاس عام میں چیئرمین الیکشن کمیشن محمد طارق یوسف نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا اعلان کیا۔نو منتخب عہدیدار اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین یکم اکتوبر 2024 کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
اہم خبریں سے مزید