• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 1500روپے فی تولہ کا مزید اضافہ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2653 ڈالر سے بڑھ کر 2665 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،10 گرام سونے کی قیمت بھی 1285 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 3050 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید