• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 19 پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 19 پیسے تک سستا ہو گیا، یورو کی قیمت میں1.56 روپے کی کمی،پاونڈ کی قیمت میں بھی 98پیسے تک گھٹ گئی، جمعرات کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں 25 پیسے کی کمی سےڈالر کی قیمت خرید 277.75 روپے سے کم ہو کر 277.50روپے اور قیمت فروخت 277.90 روپے سے کم ہوکر 277.65 روپے ہو گئی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 19 پیسے کی کمی سے 278.86 روپے سے کم ہو کر 278.67 روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 280.33 روپے سے کم ہو کر 280.30 روپے ہو گئی ، یورو کی قیمت خرید 1.56روپے کی کمی سے 309.42 روپے سے کم ہو کر 307.86روپے اور قیمت فروخت 1.55 روپے کی کمی سے 312.23 روپے سے کم ہو کر 310.68روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 98 پیسے کی کمی سے 370.12 روپے سے کم ہو کر 369.14 روپے اور قیمت فروخت 96 پیسے کی کمی سے 373.45 روپے سے کم ہو کر 372.49 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید