• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی، پیر سے دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ اردو، کراچی کمپسز میں تنخواؤں، پنشن اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی پر مجلس عام کا اجلاس عبدالحق کیمپس و گلشن اقبال کیمپس کی تدریسی و غیر تدریسی انجمنوں نے منعقد کیا۔ اجلاس میں 18 ستمبر کو شیخ الجامعہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے پیر 30 ستمبر سے احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں گلشن اقبال کیمپس اور عبدالحق کیمپس کی تدریسی و غیر تدریسی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں کیمپسز میں منعقد ہونے والے اجلاس عام میں قراردادوں کو منظور کیا گیاکہماہ اگست اور ستمبر کی تنخواہیں تمام ملازمین کو فوری ادا کی جائیں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،جولائی، اگست اور ستمبر کی پینشن تمام ریٹائرڈ ملازمین کو فوری ادا کی جائے۔ اور ہر ماہ تنخواہوں کے ساتھ پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،گزشتہ چھ ماہ کی ہاؤس سیلنگ کے بقایا جات فوری ادا کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید