• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی نے 7 ٹھیکیداروں کے بل روک دیئے، ٹیسٹ رپورٹ سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی نے 7ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں کے بل روک دیئےٹیسٹ رپورٹ سے مشروط کر دیاباخبر ذرائع کے مطابق یہ کام پروونشل اے ڈی پی کے تحت مختلف کمپنیاں شہر میں انجام دے رہی ہیں حالیہ بارشوں کے دوران ناقص تعمیر کے باعث سڑکیں ٹوٹنےکی شکایات کے بعد محکمہ انجینئرنگ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےجس پر اس محکمے کے ڈائریکٹر جنرل اظہر علی شاہ نےتما م چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو پابند کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی بل جب تک کام کی مسند لیبارٹری رپورٹ ساتھ منسلک نہ ہو ادائیگی نہیں کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی اس وقت شہر میں پروونشل اے ڈی پی کے118 منصوبوں پر ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے جن میں سے 25 اسکیموں کو میئر کراچی نے30 اکتوبر تک مکمل کرنے کا کہا ہےچند دن قبل 7مختلف کمپنیوں کے ادائیگیوں کےفائنل اسٹیج(بل) ڈی جی محکمہ انجینئرگ اظہر شاہ کے پاس پہنچے تو انہوں نےان کاموں کی کلیرئنس رپورٹ مانگی ۔
اہم خبریں سے مزید