• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کاریں، موٹرسائیکلیں چوری و چھیننے کی 16575وارداتیں

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں کاریں اور موٹرسائیکلیں چوری و چھیننے کی نان سٹاپ وارداتیں، رواں سال 16575وارداتیں ہوئیں۔لاہور پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق شہر میں رواں سال کے دوران گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے کی 11 اور کار چوری کی 383 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی 1001جبکہ موٹرسائیکل چوری کی 13998وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران دیگر وہیکل چھیننے کی 39 اوردیگر وہیکل چوری کی 1164وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دوسری جانب آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ اور اے وی ایل ایس سٹاف گاڑیاں، موٹرسائیکلیں برآمد کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ریکو کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جاتا ہے ۔