• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری انڈسٹریز کی عالمی بنک کے نمائندوں سےملاقات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ کی انڈسٹریز ڈیپارنمنٹ کے کمیٹی روم میں پنجاب کلین ائیر پروگرام کے حوالے سے عالمی بنک کے نمائندوں سے میٹنگ ہوئی ،میٹنگ کے دوران فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو آر ای سی پی ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،سیکرٹری انڈسٹریز نے عالمی بنک کے نمائندوں کے تعاون کی مکمل یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ،عالمی بنک کے نمائندوں نے انڈسٹریز ڈیپارنمنٹ اور پیسک کی ان کوششوں کو سراہا جن کا مقصد آر ای سی پی ٹیکنالوجی کے ذریعے فضائی آلودگی کا خاتمہ ہے ۔