• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسِ اقتدا ر میں جمہوریت اور قانونی اقدار کو دفنایا جارہا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہوسِ اقتدا ر میں آئین، جمہوریت، پارلیمانی، اخلاقی اور قانونی اقدار کو دفنایا جارہا ہے، آئینی ترامیم کا مسودہ متنازع ہے ،آئینی ترامیم اور قانون سازی کا سارا عمل بدنیتی اور غیرجمہوری مفادات کے تحفظ کے لئے ہے ،خود اتحادی حکومت میں تنازعات اور بلیک میلنگ بڑھتی جارہی ہے، اس لئے حکومت ملک، آئین اور عوام پر رحم کرے اور اپنے مذموم اقدامات سے باز رہے اور پاکستان کے عوام کو درپیش جان لیوا مسائل کا حل دے۔وہ منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ممبر سازی مہم میں لاہور ضلع غربی میں سات عوامی جلسوں، ممبر سازی کیمپوں سے خطاب کررہے تھے۔