• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور لوڈنگ ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے اوور لوڈنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ غیر قانونی اڈوں کو فوری بند کرکے جنرل بس سٹینڈ کو مکمل فعال کیا جائے جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے اضافی روڈ کٹ بند کرکے موثر ٹریفک پلان جاری کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اور کمرشل ادارے گاڑیوں کی فوری مکینکل انسپکشن کرائیں اجلاس میں اڈوں کی منتقلی اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ملتان سے مزید