• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے بینرز آویزاں کیے جائیں,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پشاور ( وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشاور راؤ محمد ہاشم کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔جس میں انتظامی افسران، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے ڈینگی وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ مساجد اور یونین کونسل دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں۔
پشاور سے مزید