• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی، 39 موٹرسائیکل چوری، شہری لاکھوں کے زیورات، نقدی سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 27موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 34 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 15موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، ایک موٹر سائیکل6 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی،14 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور صفایا کرکے چلتے بنے۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے سکیم نمبر 7میں 2نامعلوم ملزمان شاہ زیب سے ایک لاکھ75ہزار روپے اور 2 موبائل،تھانہ وارث خان کے علاقہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں2 نامعلوم ملزمان روحیل سے موبائل اور 12ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ کالی ٹینکی کے قریب2 نامعلوم ملزمان اسد سے 53پارسل مالیتی 47ہزار روپے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب3 نامعلوم ملزمان ابرار ارشد سے موٹر سائیکل ، موبائل اور 26ہزار 5سوروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مری روڈ پر3نامعلوم ملزمان واصف سے موٹر سائیکل اور موبائل ،تھانہ سول لائنز کے علاقہ لال کڑتی میں 3 نامعلوم ملزمان محمد فرقان سے موبائل اور ساڑھے تین ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔آئی جے پی روڈ پر ہوٹل کے کمرے سےمحمد ولدقربان علی کے 4 موبائل،سادا روڈ چاکرہ میں زوبیہ رؤف کے گھر سے5لاکھ روپے اورسونا مالیتی 6لاکھ روپے ،رزاق ٹاؤن میں محمد نعمان شاہد کے گھر کا تالہ توڑ کر لیپ ٹاپ،موبائل ،30 ہزار روپے اور گھڑی ،چکلالہ سکیم تھری میں چودھری وقار عظیم کے گھر سے ایک لاکھ روپے ،18سو ڈالر ،اورسونا مالیتی 13لاکھ 50ہزارروپے ،بنک کالونی میں عادل احمد کے گھر کے تالے توڑ کر اندرسے80ہزار روپے، سونا مالیتی 3لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور گھڑی مالیتی 3لاکھ 78ہزارروپے ،توپ کلیال میں طارق کے گھر سے گھریلو سامان مالیتی 10لاکھ روپے ، فیز8میں محمد توقیر کے گھر سے 20ہزارروپے اورسونا مالیتی 5لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید