• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ،پیشی سے واپس جانیوالے 2افراد قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کر کے عدالت میں پیشی کیلئے آئے ہوئے تین افراد کو سخت سکیورٹی کے باوجود گولیاں مار کر چھلنی کر دیا گیا ۔ دو جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں پمزمیں داخل کرا دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ٹاسک سونپ دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کلر سیداں کے علاقے سیلہ سیداں کرور سے تعلق رکھنے والے سید تفسیر شاہ سکنہ جی 14 فور ، واجد مسعود کیانی سکنہ سید پور اور نذیر سکنہ چٹھہ بختاور تھانہ سنبل کے مقدمہ اقدام قتل میں پیشی کے سلسلے میں ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ افضل مجوکہ کی عدالت میں پیشی کے بعد سروس روڈ پر پہنچے تو تاک میں بیٹھے تین مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔تفسیر شاہ موقع پر جاں بحق ، واجد مسعود کیانی ہسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہو سکا ۔
اسلام آباد سے مزید