• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ پورا کرینگے،وزیر ہاؤسنگ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ سرکاری شعبے کے رہائشی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ سرکاری رہائشی سکیموں میں بنیادی ضروریات سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوسرکاری ملازمین کے رہائشی منصوبے سکائی گارڈنز (گرین انکلیوii) بارہ کہوکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور ڈی جی ہا ؤسنگ اتھارٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر نے پراجیکٹ سائٹ کے دورے کے موقع پر کامنرز برج کا افتتاح کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو ارزاں رہائشی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کیاجائے گا۔اس موقع پر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام نے وفاقی وزیر کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سکائی گارڈنز گرین انکلیوii اسلام آباد کے نواح میں گیارہ ہزار کنال پر مشتمل وزارت ہاؤسنگ کا میگا پراجیکٹ ہے۔ فیز ون میںسات ارب94کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔رواں برس دسمبر میں الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا آغاز ہو گا اور یہ منصوبہ سال 2026 ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید