• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالحکومت میں پی ایس پی افسروں کی کمی ،شولڈر پروموشن دیکر خالی آسامیوں پر تعیناتیاں

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میںپی ایس پی افسروںکی کمی کی وجہ سے رینکرز افسروں کو شولڈر پروموشن دے کر خالی آسامیوںکو پر کیا جارہا ہےاور ایک ایک ڈی ایس پی کو تین تین سرکلز بھی سونپے جا رہے ہیں۔ گریڈ 17 کے اے ایس پی کیپٹن (ر)عبداللہ شہر یار کوایس ڈی پی او ترنول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ وہ پہلے ہی ایس ڈی پی او صدر اور ایس ڈی پی او رمنا کے فرائض انجاد دے رہے ہیں۔ ڈی ایس پی سہالہ ارشاد علی ابرو کو ایس ڈی پی او کورال کا بھی چار ج ، ڈی ایس پی بھارہ کہو شمس اظہر کو ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن سرکل کے بھی فرائضسونپ دیئے گئے ۔ گریڈ17 کے ڈی ایس پی ایس پی یو ٹو محمد شریف کو لاچی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پارلیمنٹلاجز جبکہ ان کی جگہ انسپکٹر محمد ایوب کو شولڈر پرموشن دے کر ڈی ایس پی ایس پی یو ٹو مقرر کر دیا گیا ۔ انسپکٹر عبدالحفیظ کو شولڈر پروموشن دے کر ڈی ایس پی ٹریفک انڈسٹریل ایریا زون تھری اور انسپکٹر نور جمال کو شولڈر پروموشن پر ڈی ایس پی ٹریفک سوہان زون ، ٹریفک پولیس میںتعینات انسپکٹر محمد سرفراز کو شولڈر پروموشن کے ذریعے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رورل ڈویژن ، آپریشن ڈویژن کے انسپکٹرعبدالستار کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن ، انسپکٹر عاشق علی منور کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن انڈسٹریل ایریا ، انسپکٹر نور السلام کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سوہان ڈویژن ، انسپکٹر امام الدین بروہی کو ڈی ایس پی ویلفیئر ہیڈ کوارٹر اور انسپکٹر اشرف اعظیم کو سیکورٹی ڈویژن سے شولڈر پروموشن کے ذریعے ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن مقرر کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید