• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت 5افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت 5افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ واہ کینٹ کوغنففر علی نے بتایا کہ چھ سات نوجوان جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھےمیرے23 سالہ بھائی عنصر محمود کو اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو محمد سلیم نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد ابرار عمر 17 سالہ،تھانہ صدربیرونی کو عامر شہزاد نے بتایاکہ میرا بیٹا شامیرعمر 17سال اغواء ہو گیا۔تھانہ دھمیال کو دوست محمد نے بتایا کہ میری بیٹی (ش) یکم ستمبر کو گھر سے پارلر کے لیے گئی اور گھر نہ آئی۔ بعدمیں میری بیٹی نے فون پربتایا کہ میں اس وقت سرگوھا کے ایک گاؤں میں ہوں اور مجھے طاہر محمود ولد فدا محمد نے گھر کے باہر سے زبر دستی اغواء کیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا ۔ اب مجھے سرگودھا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ تھانہ روات کو پرویز اقبال نے بتایا کہ میری بیٹی (ح) بی بی عمر28 سال کو کوئی نامعلوم شخص اغوا کرکے لے گیا ۔
اسلام آباد سے مزید