• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5فیصد کمی پر عملدرآمد نہ کرایا جاسکا

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کے اعلان پر عملدرآمد نہیں کرایا جاسکا۔تاحال راولپنڈی کلر سیداں کے درمیان چلنے والی کوچ سروس کا کرایہ 200 روپے سواری لیا جارہا ہے۔ کلر سے روات تک کا 120 /130روپے ،ساگری منکیالہ سے کچہری تک کا130 تاڈیڑھ سو روپےکرایہ لیا جارہا ہے۔ چک بیلی خان سے روات پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 113 روپے 9پیسے بنتا ہے لیکن ٹرانسپورٹرز دھڑلے سے 200 روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ راولپنڈی 22 نمبر چونگی سے دھمیال گاؤں اور بینک کالونی بمشکل پانچ کلومیٹر سفر کا کرایہ 60 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ لوکل روٹس کے ساتھ ساتھ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی من مانیوں کا بھی نوٹس لیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید