• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید مودودی نے سیکولرازم ، کمیونزم ، سوشلزم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، شرکاء کانفرنس

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جمعیت طلبہ عربیہ شمالی پنجاب کے زیر اہتمام سید مودودی کانفرنس ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہوئی جس میں علماء کرام ، مذہبی سکالرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کاشف شیخ ، ڈاکٹر محمد غیاث ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ڈاکٹر مولانا محمد اسماعیل ، ڈاکٹر طارق سلیم ، طاہر اسلام عسکری ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، محمد واجد اقبال ، حافظ صفی اللہ ، حافظ اعجاز الحق ، محمد افضل اور سراج الحق نے خطاب کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا مولانا مودودی نے اسلام کو بطور نظام حیات پیش کیا اور سیکولرازم ، کمیونزم ، سوشلزم اور کیپیٹلزم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید