• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی ہال پر طلبہ تنظیم کا حملہ قابل مذمت ہے، تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طلبہ تنظیم کی جانب سےیونیورسٹی آف بلوچستان کے امتحانی ہال پر حملہ طلباء، طالبات و اساتذہ کو زدوکوب کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات ہی کی وجہ حقیقی طالب علم گمراہی کی راہ پر چلتے ہیں بیان میں کہاگیا کہ طلباء ، طالبات مار پیٹ و زدوکوب کرکے اساتذہ کرام کو دھمکیاں دیکر بلوچستان کی قبائلی، سیاسی اور سماجی روایات کی پامالی کی گئی زیرو حاضری والے اسٹوڈنٹس جنہوں نے ایک دن بھی کلاس نہیں لی انکو امتحان میں نہ بٹھانے پر مذکورہ تنظیم نےطالب علموں سے زبردستی پرچے لیکر امتحانی ہال بند کردیا ، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سےمذکورہ تنظیم کےذمہ داروں سے رابطہ کیا گیا معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرانے کے باوجود ایسا کیا گیا جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ہم گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر اعلیٰ ، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف ایمرجنسی بنیادوں پر کاروائی کریں بصورت دیگر ہم کسی بھی فورم احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید