• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان:اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام اساتذہ کرام کی تنخواہوں، پنشنز کی بروقت ادائیگی اور مالی بحران کے مستقل حل کےلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مرکزی صدر حاجی مجیب اللہ غرشین، قادر رئیسانی، سعید احمد ناصر، محمد بچل ابڑو، کلیم اللہ ریکی، حاجی علی محمد، عبدالکریم جتک، محمد عارف آغا، محمد یوسف یوسفی بلوچ، حاجی شفیع محمد گورچانی، سید انور شاہ، عبیداللہ اور نویدعابد قیصرانی پر مشتمل وفد نےا ظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔اس موقع پر حاجی مجیب اللہ غرشین نے کہاکہ اس جدید دور میں جہاں ترقی کا راز تعلیم خاص کر اعلیٰ تعلیم میں ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ، افسوسناک امر یہ ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے اساتذہ کرام جس میں اکثریت پی ایچ ڈی سمیت ایم فل کرچکے ہیں وہ اپنی ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کےلئے بھوک ہڑتال پر ہیں مقررین نے کہا کہ آج جمعہ 28 ستمبر کو بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کی جائےگی۔
کوئٹہ سے مزید