• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوٹی میں کوتاہی کے مرتکب ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائیگی، کمانڈنٹ بی سی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملازمین کے بچوں کی تعلیم، شہداء کی فیملی کے مسائل اور ملازمین کی چھٹیوں کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر جو ملازمین ڈیوٹی میں کوتاہی کا مرتکب ہونگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئےکیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور تمام زونل کمانڈرز نے شرکت کی ۔ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے بی سی ملازمین کے بچوں کی تعلیم ، شہدا کی فیملی کے مسائل اور ملازمین کی چھٹیوں کو میرٹ کی بنیاد حل کرتے ہوئے تمام زونل کمانڈ رز کو تاکید کی کہ تمام درخواستیں ہیڈ آفس بھجوائیں ۔ تمام ملازمین کا ٹرن آؤٹ چیک کریں اگر کوئی ملازم اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں کر رہا تو دو وارننگز کے بعدان کو سخت سے سخت محکمانہ سزائیں دی جائیں ۔ مزید ایڈیشنل آئی ی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے لائن صفائی ، بیرکوں کی صفائی اور باتھ رومز کو صاف ستھرا رکھنے پر سختی سے زور دیا ۔
کوئٹہ سے مزید