• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء نے قبائلی تنازعات کے حل میں ہمیشہ مثبت کرداراداکیا،سنی علماء کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، ترجمان سنی علما کونسل کوئٹہ مفتی محمد ایوب انصاری ، نائب صدر مولانا مقبول الرحمٰن شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نذیر احمد فاروقی ،قاری سلیم فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ علما نے ہمیشہ قبائلی تنازعات کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے بلوچستان میں رہنے والے قبائل کے درمیان جھگڑوں اور کشیدگیوں کی خاتمے کے لئے علما کے ساتھ سادات اور معتبرین کا امن اور محبت کے لئے پیغام انتہائی اہمیت کا عامل ہے بلوچستان میں کشیدگیوں کو ختم کرانے کے لئے انکی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
کوئٹہ سے مزید