• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ میں آوٹ آف کورس سوالات،گریس مارکس دیئے جائیں، یسیٰن خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں یسینٰ خان ، اسد شاہ ، محمد نادر اور عتیق اللہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میں آوٹ آف کورس سوالات شامل تھے ، امیدواروں کو ان کے گریس مارکس دیئے جائیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیسٹ کا وقت صبح 10 بجے تھا لیکن مبینہ طور پر ٹیسٹ ساڑھے 12 بجے شروع ہوا جس سے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ بیالوجی سیکشن میں 15 سے زائد جبکہ پیپر میں کل 25 سے زیادہ سوالات آؤٹ آف کورس تھے یہ مسئلہ اسلام آباد میں بھی پیش آیا تھا وہاں بھی کچھ سوالات آؤٹ آف کورس تھے تاہم وہاں طلبا کو کو اسی دن ہی گریس مارکس مل گئے تھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی آؤٹ آف کورس سوالات پر گریس مارکس دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھتے والے امیدواروں جنہوں نے اسلام آباد میں ٹیسٹ دیا تھا انہیں گریس مارکس مل رہے ہیں لیکن بلوچستان میں ٹیسٹ دینے والے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ۔ انہوں نے چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی گورنر شیخ جعفر مندوخیل اور چیئرمین پی ایم ڈی سی سے اپیل کرتے ہیں کہ پیپرز میں کیز کو درست کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید