• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے: امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن--- فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن--- فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کردیا کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔

اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد سے متعلق امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔

لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کے لیے ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید