• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات ہیں: مزمل اسلم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے ہے کہ آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری خوش آئند ہے، قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے جن نکات پر تحفظات ہیں انہیں وفاقی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے موصول ہونے والی وضاحت وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو پیش کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کا جائزہ لیا گیا، صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف پییکج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے اپنے نئے قرض پروگرام کے تحت سخت شرائط پیش کی ہیں جن میں این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے کا دوبارہ جائزہ لینا بھی شامل ہے، جس سے صوبوں کو وسائل کی تقسیم پر اثر پڑ سکتا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ صوبائی حکومت کے اخراجات کی نگرانی بھی کرے گا۔ 

مالی نظم و ضبط کو مزید سخت کرنے کی کوشش میں حکومت اناج کی امدادی قیمتوں کا تعین کرنے سے گریز کرے گی جس سے کسانوں اور زرعی پیداوار پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

مزید برآں توانائی کے شعبے کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زیادہ سبسڈی فراہم نہیں کی جائے گی تاکہ مالیاتی عدم توازن کو ختم کیا جا سکے، اس سے آنے والے دنوں میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید