• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فردِ جرم عائد

ڈونلڈ ٹرمپ--- فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ--- فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز خفیہ طور پر فردِ جرم کی منظوری دی اور اب امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے آج الزامات کا اعلان متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اگست میں کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے، ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ان کے قتل کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید