• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو کو غلط سزا دینے والوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ناصر شاہ

فائل فوٹو، ناصر حسین شاہ
فائل فوٹو، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو غلط سزا سنانے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں مظلوم انصاف کا برسوں انتظار کرتے ہیں، ہمیں 40 سال بعد بھی شہید بھٹو کیس میں پورا انصاف نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جنہوں نے غلط سزا سنائی تھی ان کے خلاف تو کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

صوبائی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے، دنیا بھر میں آئینی عدالتیں موجود ہیں، کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ حکومت کو جوابدہ نہ ہو۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ادارہ ایسا نہیں جو حکومت سے بالاتر ہو، جو بات ملک اور آئینی اداروں کیلئےبہتر ہوگی مولانا فضل الرحمان حمایت کریں گے۔ امید ہے مولانا فضل الرحمان ملک کیلئے جو بہتر بات ہوگی اس میں ہماری حمایت کریں گے۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں کےلیے سنی اتحاد کونسل والے عدالت گئے لیکن نشستیں پی ٹی آئی کو مل گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر کام کیا جارہا ہے، 100 سے 200 یونٹ والوں کیلئے بھی سولر اسکیم تیار ہے، سولر ہوم کا دوسرا پروگرام بہت جلد شروع کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید