• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیر مصدقہ قرار


بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیر مصدقہ قرار دے دی گئیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔

کمشنر لورالائی کے مطابق 4 مزدور خوف سے چھپ گئے تھے جنہیں تلاش کر لیا گیا ہے۔

 اس سے قبل موسیٰ خیل میں قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر کے مسلح افراد کے 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

بلوچستان کا ضلع موسیٰ خیل لورالائی اور رکھنی بارکھان کے درمیان واقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس سے محنت مزدوری کیلئے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

اس سے قبل رواں سال اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے کہا تھا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید