• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائٹس بند، کئی پاکستانی فیملیز لبنان میں پھنس گئیں


لبنان میں کشید ہ ترین صورتحال میں فلائٹس آپریشن بند ہونے سے کئی پاکستانی فیملیز بیروت میں پھنس گئیں۔

لبنان میں پھنسی پاکستانی فیملیز نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور حکومت پاکستان سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانیوں کو لبنان سے محفوظ انخلا کی اپیل کی ہے۔

پاکستانی محصورین نے کہا کہ شام کا راستہ غیر محفوظ ہونے کے سبب لبنان سے نکلنے کا زمینی راستہ بند ہے۔

پاکستانیوں نے کہا کہ سفارت خانے سے 1 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہوم ورک مکمل رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید