• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بحرانوں کے حل کے بجائے انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا بحرانوں میں اضافہ دیکھ رہی ہے، بدقسمتی سے عالمی برادری ان کا ٹھوس حل تلاش کرنے کے بجائے صرف ان کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ریاض مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر تنازع کی صورتِ حال میں کمی اور ترقی کے فروغ کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کے بحران کا منصفانہ حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایران خصوصاً اپنے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید