• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

سری نگر سمیت متعدد اضلاع میں مظاہرین سیاہ جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حسن نصراللّٰہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "شہید مرتے نہیں، دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔"

خیال رہے کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ ایک روز قبل صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید