آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم میں مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کل ہوگا۔ وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور وزارت توانائی کے حکام کے درمیان آج بھی مذاکرات ہوئے جس کے دوران مذاکرات میں ٹیکس پالیسی پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف بی آر کی اے آئی پر مبنی اقدامات اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت پر مشن کو بریفنگ دی گئی۔
اے آئی پر مبنی اقدامات اور ڈیجٹلائزیشن کے بعد ریونیو میں بہتری سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے نئے دفاتر کے قیام سے متعلق بھی مشن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، مذاکرات میں آر ایل این جی کے استعمال اور سولرائزیشن پالیسی پر بات کی گئی۔
ذرائع کے مطابق توانائی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو سولرائزیشن پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، ممبر پالیسی، ممبر آپریشن، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک مذاکرات میں شریک تھے۔