• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فضائی حملے، بیروت میں 40 افراد، غزہ میں 3 فلسطینی شہید

کراچی(نیوز ڈیسک)بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں40افراد شہید،52زخمی ہوگئے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سےتین فلسطینی شہید، حزب اللہ کاشمالی اسرائیل کی منارا، مالکیہ اور ساسا کمیونٹیز میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ داغنے کا دعویٰ۔اسرائیلی فوج کے سربراہ عربی ترجمان اویچے ادرے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنانی شہر میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جن میں کمانڈ ہیڈ کوارٹر، انٹیلی جنس انفراسٹرکچر، ہتھیاروں کے ڈپو، مشاہداتی چوکیاں اور فوجی عمارتیں شامل ہیں۔لبنان کی وزارتِ صحت نے دس مختلف مقامات کے بارے میں ایک بیان میں کہاکہ مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں اسرائیلی دشمن کے ضلع بعلبک کو نشانہ بنانے والے حملے میں40افراد شہید اور 52زخمی ہوئے۔جبکہ لبنانی مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل کی منارا، مالکیہ اور ساسا کمیونٹیز میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ داغے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید