کراچی(نیوزڈیسک)روبوٹک پیوندکاری میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا گیا، امریکی خاتون کے دونوں پھیپھڑوں کی پہلی اور کامیاب روبوٹک پیوندکاری کی گئی ہے۔ دنیا کا یہ پہلا مکمل روبوٹک ڈبل لنگ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن 22 اکتوبر کو نیو یارک میں کیا گیا۔مریضہ کا نام شیرل مہرکر ہے۔