• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریٹس کیلئے اہم خبر، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس دسمبر میں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ 20افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی منظوری دے گا، ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اپریل 2023میں ہوا تھا، ترقیوں سے ٹاپ لیول بیوروکریسی ایڈ ہاک ازم کا خاتمہ ہوگا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس ضمن میں وزیراعظم دفتر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کر دیا ہےاور ہدایت کی ہے کہ ورکنگ پیپر کو حتمی شکل دی جا ئے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ 20 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی منظوری دے گا۔

اہم خبریں سے مزید