اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی زرعی اور شہری اراضی کی لیز اور کرایہ سے متعلق پالیسی میںاہم ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔زیر قبضہ شہری اراضی کو 14سال کا کرایہ لے کر ریگو لر ائز کردیا جا ئے گا، متروکہ وقف ملاک کی عمارتوں کے کرایہ کی شرح میں اضافہ ، وقف املاک بورڈ کی زمین کی فروخت پر پابندی ، محکمہ زمین صرف لیز پر دیگا، زرعی اراضی کو 3 کی بجا ئے 8سال کیلئے کرایہ پر دیا جا سکے گا ، وفا قی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی منظو ری سے ایگریکلچرل سکیم 1975اوراربن سکیم 1977میں ترامیم کے الگ الگ با ضابطہ ایس آر اور جاری کردیے گئے ہیں۔ وزرات مذہبی امور کے سیکشن افسر طار ق محمود نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کوتبدیلیوں کے بارے میں مراسلہ تحر یر کردیا ہے۔ یہ ترامیم فوری طور پر نافذ العمل تصور کی جا ئیںگی۔ اربن سکیم کی نئی پالیسی کے تحت متروکہ وقف املاک کی زمین پر قبضہ کو ریگولرائز کیا جا سکے گا۔ اس کیلئے بنچ مارک 1995کی بجائے 2010کردیاگیا ہے۔ یعنی 14سال کا کرایہ وصول کرکے قابض کو کرایہ دار قرار دیا جا ئے گا۔ اس طرحبورڈ کو کرایہ کی وصولی شروع ہو جا ئے گی اور چودہ سال کے واجبات بھی مل جائیںگے۔