• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ / پی پی اختلافات ختم کرنے کی جانب پیشرفت، وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پا رٹی کے در میان بعض امور پر جاری اختلا فات کو دور کرنے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گیارہ رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ ‘ وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئیر امیر مقام‘ مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید