اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت حال ہی میں قائم ہونے والی پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ،رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مکمل فعال ہونے سے قبل ہی اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کردیا، وزارت کے ذرائع کے مطابق حالیہ رائٹ سائزنگ کمیٹی میں اس اتھارٹی کو مکمل فعال ہونے سے قبل ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے،وزارت کے ذرائع کے مطابق ایکٹ کے تحت یہ اتھارٹی قائم کی گئی تھی۔