اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے پہلے مقدمے میں پی ٹی آئی کے دس کارکنوں کو چار چار سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے 15صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ تحریری فیصلے کے مطابق اشتہاری قرار دیئے گئے چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کو دفعہ 341 میں ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دفعہ 186 میں ملزمان کو تین تین ماہ قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی، دفعہ 353میں ملزمان کو دو دو سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی، دفعہ 188میں ملزمان کو چھ چھ ماہ قید اور تین تین ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی اور دفعہ 149میں ملزمان کو تین تین سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تحریری فیصلے کے مطابق اشتہاری قرار دیئے گئے چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔