• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کو بیان کے مضمرات اور اثرات کا آئیڈیا نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال بشریٰ بی بی کا ننگے پاؤں مدینہ جانے پر جنرل (ر) باجوہ کو شکایتی کالز کا دعویٰ،بشریٰ بی بی کے بیان کا مقصد کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اپنے بیان سے ہونے والے مضمرات اور اثرات کابالکل کوئی آئیڈیا نہیں ہے، بیان میں ایک اسلامی ٹچ دیا ہے ۔

24نومبر کو مظاہرین اس اعتماد کے ساتھ آئیں کہ اس احتجاج کی مذہبی اہمیت بھی ہے،وہ ایک ایسے بندے کے لئے احتجاج کررہے ہیں جو شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے۔

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ان کیمرہ تحقیقات ہوں بشریٰ بی بی اور سب کو طلب کیا جانا چاہئے۔ 

بشریٰ بی بی کے بیان پر ہر سطح پر بڑی ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے،تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ پی ٹی آئی کو ا س کا سیاسی نقصان ہوگا

تجزیہ کارمظہر عباس نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بیان دیا اس کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں تھی۔

 اس کا نقصان پی ٹی آئی اور عمران خان کو آگے چل کر ہوسکتا ہے۔تجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے رابطہ کیا۔ 

انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سے میری بات سنی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بیان سراسر بے بنیادہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جس پوزیشن پر رہا ہوں اس حیثیت سے مجھے پتہ ہے ۔

اہم خبریں سے مزید